ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پاکستان کی مذھبی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں من جملہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اورعلامہ ساجد علی نقوی نے بھی تہنیتی پیغامات دیئے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاوٴس سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے اور ایک مرتبہ پھر مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی بابصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے، امید ہے کہ نومنتخب صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر امن منصفانہ، عادلانہ اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران منتخب ہونے پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کرتی ہے، جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پوری دنیا کے لئے باعث تقلید ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں نئی حکومتوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں کسی بھی بیرونی پریشر کو مسترد کرتے ہوئے جلد از جلد اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائیں جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ امید ہے کہ پاکستان اور ایران میں برسر اقتدار آنے والی دونوں نئی حکومتیں خطے میں قیام امن اور باہمی مضبوط روابط کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431668
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پاکستان کی مذھبی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں من جملہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اورعلامہ ساجد علی نقوی نے بھی تہنیتی پیغامات دیئے ہیں۔